قومی ٹیم کسی بھی وقت سرپرائز دینے کی صلاحیت رکھتی ہے مصباح الحق

جنید خان ٹیم کے اہم بولرتھے جن کی غیر موجودگی دھچکا ہے لیکن دیگر بولروں کو پرفارم کرنا ہوگا، کپتان


ویب ڈیسک February 08, 2015
ورلڈ کپ کیلئے ٹیم کا اعلان کیا جاچکا ہےاس لئے سعید اجمل کی واپسی کے حوالے سے کچھ نہیں کہا جاسکتا،مصباح الحق۔ فوٹو: اے ایف پی

لاہور:

پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان مصباح الحق کا کہنا ہے کہ قومی ٹیم نوجوان کھلاڑیوں پر مشتمل ہے جو کسی بھی وقت اور کسی بھی مقام پر سرپرائز دینے کی صلاحیت رکھتی ہے۔


سڈنی میں ورلڈ کپ کی تیاریوں کے حوالے سے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کپتان مصباح الحق کا کہنا تھا کہ ورلڈ کپ کے لئے اسکواڈ میں شامل تمام کھلاڑی جیت کے لئے پرجوش ہیں اور پرامید ہوں کہ سینئیر اور نوجوان کھلاڑیوں پر مشتمل ٹیم پورے ٹورنامنٹ میں بہترین کارکردگی پیش کرے گی۔ انہوں نے کہا کہ جنید خان ٹیم کے اہم بولرتھے جن کی عدم موجودگی ٹیم کے لئے دھچکا ہے تاہم ان کی غیر موجودگی میں دیگر بولروں کو جنید کی کمی پورا کرنا ہوگی۔


آئی سی سی کی جانب سے سعید اجمل کا بولنگ ایکشن کلئیرہونے کے بعد ٹیم میں واپسی کے حوالے سے مصباح الحق کا کہنا تھا کہ یہ کہنا قبل از وقت ہے کہ سعید اجمل ٹیم میں شامل ہوں گے یا نہیں کیوں کہ وہ خود ورلڈ کپ میں شامل ہونے کے حوالے سے تذبذب کا شکار ہیں جبکہ ورلڈ کپ کے لئے ٹیم کا اعلان کیا جاچکا ہے اور تمام کھلاڑی یہاں موجود ہیں اس لئے سعید اجمل کی واپسی کے حوالے سے کچھ نہیں کہا جاسکتا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |