تحریک انصاف کا سینیٹ انتخابات میں صرف خیبرپختونخوا سے حصہ لینے کا اعلان

احسن اقبال کیساتھ بیٹھ کرکمیشن کے اختیارات سے متعلق تجاویزلکھی تھیں اوراب حکومت اسے ماننے سے انکاری ہے،رہنماپی ٹی آئی


ویب ڈیسک February 08, 2015
عمران خان کئی مرتبہ کہہ چکے ہیں کہ خیبرپختونخوا میں حلقے کھولنے کو تیار ہیں، اسد عمر۔ فوٹو: فائل

لاہور:

تحریک انصاف کے رہنما اسد عمر کا کہنا ہے کہ سینیٹ انتخابات میں پی ٹی آئی صرف خیبرپختونخوا سے حصہ لے گی۔


لاہور میں پی ٹی آئی کنونشن سے خطاب کے بعد میڈیا سے بات کرتے ہوئے اسد عمر کا کہنا تھا کہ انتخابی دھاندلی کے حوالے سے جوڈیشل کمیشن کے اختیارات سے متعلق احسن اقبال اور میں نے مشترکہ تجاویز لکھی تھیں لیکن حکومت اب اپنے ذمہ دار شخص کی لکھی گئی تجویز نہیں مان رہی جب کہ عمران خان کئی مرتبہ کہہ چکے ہیں کہ خیبرپختونخوا میں حلقے کھولنے کو تیار ہیں۔ انہوں نے کہا کہ سینیٹ انتخابات میں صرف خیبرپختونخوا سے حصہ لیں گے، اسمبلیوں سے استعفیٰ دینا ہدف نہیں بلکہ شفاف انتخابات چاہتے ہیں اور اس کے لئے کوششیں کرتے رہیں گے۔


رہنما پی ٹی آئی کا کہنا تھا کہ انتخابی دھاندلی سے متعلق مسئلے کا حل یا تومذاکرات کے ذریعے نکلے گا یا پھر سڑکوں پرہوگا اوراگر سیاسی مسئلہ حل نہ ہوا تو دوبارہ سڑکوں پر آئیں گے،عمران خان کی جدوجہد 19 کروڑ عوام کے لئے ہے جس میں نوجوان طبقہ کپتان کی قیادت میں نیا پاکستان بنائےگا۔


اس سے قبل کنونشن میں سانحہ بلدیہ ٹاؤن کے حوالے سے قرارداد بھی متفقہ طور پر منظور کی گئی جس میں مطالبہ کیا کہ 258 افراد کو زندہ جلائے جانے کے ذمہ داروں کو کٹہرے میں لایا جائے اور انہیں عبرتناک سزا دی جائے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |