عمران خان کی چوہدری سرور کو تحریک انصاف میں شمولیت کی دعوت

دونوں رہنماؤں کے درمیان بنی گالا میں ہونیوالی ملاقات میں ملک کی موجودہ صورتحال اور پی ٹی آئی کے منشور پرتبادلہ کیا گیا


ویب ڈیسک February 08, 2015
ملاقات کے دوران چوہدری سرور نے تحریک انصاف کے صدر یا پنجاب کا انچارج بننے کی خواہش کا اظہار کیا، ذرائع فوٹو: فائل

تحریک انصاف کے چیرمین عمران خان نے سابق گورنر پنجاب چوہدری سرور کو باضابطہ طور پر پارٹی میں شمولیت کی دعوت دے دی ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق عمران خان اور چوہدری سرور کے درمیان بنی گالہ میں ملاقات ہوئی جس میں ملک کی موجودہ صورتحال اور تحریک انصاف کے منشور پر تبادلہ کیا گیا، ملاقات کے دوران عمران خان نے چوہدری سرور کو تحریک انصاف میں شمولیت کی دعوت دیتے ہوئے ان کے گورنر کے عہدے سے مستعفی ہونے کے فیصلے کو خوش آئند قرار دیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ملاقات کے دوران چوہدری سرور نے تحریک انصاف کے صدر یا پنجاب کا انچارج بننے کی خواہش کا اظہار کیا اور تحریک انصاف میں شامل ہونے کی صورت میں وہ اس حوالے سے تحریری یقین دہانی بھی چاہتے ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں