کرکٹ کے سامان کی ملکی برآمدات میں 15 فیصد کا اضافہ

پاکستان عالمی چیمپئن بن جائے تو کرکٹ کے سامان کی برآمدات 50 فیصد بڑھ سکتی ہیں، صنعتکار


APP February 09, 2015
پاکستان عالمی چیمپئن بن جائے تو کرکٹ کے سامان کی برآمدات 50 فیصد بڑھ سکتی ہیں، صنعتکار۔ فوٹو: فائل

کرکٹ کے سامان کی ملکی برآمدات میں 15 فیصد کا اضافہ ہوا ہے اور اگر رواں سال پاکستان کرکٹ کا عالمی چیمپئن بنتا ہے تو کرکٹ کے سامان کی برآمدات میں 50 فیصد اضافہ ہوسکتا ہے۔

کرکٹ کا سامان تیار کرنے والے مقامی اداروں کے سربراہوں کا کہنا ہے کہ پاکستان سالانہ 3 ارب روپے کا کرکٹ کا سامان برآمد کرتا ہے اور اگر بین الاقوامی سطح پر دیگر ممالک کے ساتھ دوستانہ پالیسیوں کو فروغ دیا جائے تو برآمدات میں خاطر خواہ اضافہ کیا جاسکتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان میں نہ صرف پاکستانی کرکٹ ٹیم کے لیے یونیفارمزاور دیگر سامان تیار کیا جاتا ہے بلکہ سری لنکا، بنگلہ دیش، یو اے ای اور افغانستان کی ٹیموں کے لیے بھی سامان تیار کیا جاتا ہے۔ انہوں نے کہ رواں سال عالمی کرکٹ کپ پاکستان کے تیار کردہ بلوں سے کھیلا جائے گا جس سے ان کی برآمدات میں اضافہ متوقع ہے جبکہ اگر پاکستان کرکٹ کا عالمی چیمپئن بنتا ہے تو کرکٹ کے سامان کی برآمدات میں 50 فیصد کا اضافہ ہوسکتا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔