ایسی فلمیں چاہئیں جو عوام کو ذہنی سکون دیں جاوید شیخ

آج کے دور میں ایسے موضوعات پر فلمیں بنانے کی ضرورت ہے جو عوام کو ذہنی سکون پہنچانے کاسبب بنے، جاوید شیخ


Cultural Reporter February 09, 2015
اس وقت کامیڈی فلموں کی شدت سے ضرورت محسوس کی جارہی ہے کیونکہ ماضی میں بھی کامیڈی فلموں نے زبردست شہرت حاصل کی، جاوید شیخ۔ فوٹو: فائل

فلم اور ٹیلی ویژن کے سینئر ادکار جاوید شیخ نے کہا ہے کہ ٹیلی ویژن ڈراموں کی شہرت اور مقبولیت نے ایک نئی تاریخ رقم کی ہے اور اب نوجوان ڈائریکٹرز نے فلموں میں بھی اپنی صلاحیتوں کو منوالیا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ وجہ یہ ہے کہ جب تک سوچ میں تبدیلی نہیں آئی گی بہت اور اچھا کام نہیں ہوگا، آج کے دور کا نوجوان باشعور اور سمجھ دار ہے، جدید ٹکنالوجی نے بھی صلاحیتوں کو نکھارنے میں اہم کردار ادا کیا ہے، یہی وجہ ہے کہ جو بھی لوگ فلمیں اس وقت بنا رہے ہیں وہ عوام کے مزاج کو مد نظر رکھ کر کام کر رہے ہیں، آج کے دور میں ایسے موضوعات پر فلمیں بنانے کی ضرورت ہے جو عوام کو ذہنی سکون پہنچانے کاسبب بنے۔

جاوید شیخ نے کہا کہ اس وقت کامیڈی فلموں کی شدت سے ضرورت محسوس کی جارہی ہے کیونکہ ماضی میں بھی کامیڈی فلموں نے زبردست شہرت حاصل کی، میں نے دو فلمیں شروع کرنے کا ارادہ کیا ہے ان فلموں کے موضوعات میں مزاح کو نمایاں رکھنے کی کوشش کروں گا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔