پریانکا چوپڑا پلے بیک سنگر بن گئیں فلم کے لیے گانا ریکارڈ

فلم ’’دل دھڑکن دو‘‘ میں پریانکا کا گایا گانا اداکارہ انوشکا شرما پر فلمایا جائے گا


Net News February 09, 2015
فلم ’’دل دھڑکن دو‘‘ میں پریانکا کا گایا گانا اداکارہ انوشکا شرما پر فلمایا جائے گا۔ فوٹو: فائل

KARACHI: پریانکا چوپڑا ویسے تو فلموں میں اداکاری کے ذریعے دیکھنے والوں پر جادو طاری کرتی نظر آتی ہیں مگر اب وہ بالی ووڈ میں اپنے نئے کیرئیر کا بھی آغاز کرنے والی ہیں اور وہ ہے پس پردہ گلوکاری۔

انڈین میڈیا کے مطابق پریانکا چوپڑا فرحان اختر کے ساتھ مل کر بولی وڈ میں گلوکاری کا آغاز کرنے والی ہیں۔ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ پریانکا نے فلم '' دل دھڑکنے دو'' کے لیے بطور پلے بیک سنگر ایک گانا ریکارڈ کرایا ہے۔ فرحان اختر پروڈکشن کی اس فلم کی ہدایات زویا اختر دے رہی ہیں جب کہ کاسٹ میں پریانکا کے ساتھ فرحان اختر اور انوشکا شرما اور رنویر سنگھ نمایاں ہیں مگر سب سے دلچسپ بات یہ ہے کہ پریانکا نے اس میں گانا اپنے کردار کے لیے نہیں بلکہ انوشکا شرما کے لیے گایا ہے۔

خیال رہے کہ پریانکا چوپڑا گلوکاری کی دنیا میں پہلے ہی اپنا نام بناچکی ہے تاہم یہ پہلی بار ہوگا کہ وہ کسی فلم کے لیے اپنی آواز کا جادو جگائیں گی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔