لاہور میں کار کی ٹکر سے موٹر سائیکل پر سوار 2 پولیس اہلکار جاں بحق

حادثے میں جاں بحق دونوں اہلکار شعبہ انسدداد دہشت گردی میں تعینات تھے


ویب ڈیسک February 09, 2015
دونوں لاشوں کو قریبی اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔ فوٹو:فائل

چوہنگ میں کار کی ٹکر سے موٹرسائیکل پر سوار 2 پولیس اہلکار جاں بحق ہوگئے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق لاہور کے علاقے چوہنگ میں تیز رفتار کار نے موٹر سائیکل کو ٹکر دے ماری جس کے نتیجے میں موٹر سائیکل پر سوار دونوں افراد موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے۔ دونوں لاشوں کو قریبی اسپتال منتقل کردیا گیا۔

پولیس کا کہنا تھا کہ حادثے میں جاں بحق دونوں افراد پولیس اہلکار تھے اور شعبہ انسداد دہشت گردی میں تعینات تھے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں