وزیراعظم کی زیرصدارت وزارتوں کی کارکردگی کا جائزہ لینے سے متعلق اجلاس

عوام کوبنیادی سہولتوں کی فراہمی یقینی بنانے کے لئے متعلقہ وزارتیں اپنی بنیادی ذمہ داریاں پوری کریں،وزیراعظم


ویب ڈیسک February 09, 2015
عوام کو بنیادی سہولیات کی فراہمی حکومت کی ذمہ داری ہے، وزیر اعظم نوازشریف فوٹو: فائل

وزیر اعظم نواز شریف کا کہنا ہے کہ عوام کوبنیادی سہولتوں کی فراہمی یقینی بنانے کے لئے متعلقہ وزارتیں اپنی بنیادی ذمہ داریاں پوری کریں۔

وزیراعظم ہاؤس اسلام آباد میں وزیر اعظم نوازشریف کی زیرصدارت وزارتوں کی کارکردگی کا جائزہ لینے کے لیے خصوصی اجلاس ہوا۔ اجلاس کے دوران وزیر اعظم نے کہا کہ ملک کے تمام علاقوں میں عام آدمی کوبنیادی سہولتوں کی فراہمی یقینی بنائی جائے،اس سلسلے میں متعلقہ وزارتیں اپنی بنیادی ذمہ داریاں پوری کریں۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز وزیر اعظم نے اسلام آباد کے مختلف بازاروں کا بھی دورہ کیا جس میں انہوں نے وہاں موجود عوام کے نہ صرف مسائل سنے بلکہ سبزیوں اورپھلوں کی قیمتیں بھی دریافت کیں۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |