ورلڈ کپ میں قوم کی توقعات پر پورا اترنے کی کوشش کروں گاناصر جمشید کا عزم

احمد شہزاد کے ساتھ اوپننگ کروں گا اور ہم دونوں ٹیم کو اچھی شراکت فراہم کرنے کی کوشش کریں گے، ناصر جمشید


ویب ڈیسک February 09, 2015
ماضی کی طرح بھارت کے خلاف اچھی پرفارمنس کا سلسلہ جاری رکھوں گا، ناصرجمشید فوٹو: فائل

ورلڈ کپ کےلئے جنید خان اور محمد حفیظ کی جگہ ٹیم میں جگہ بنانے والے ناصر جمشید اور راحت علی نے میگا ایونٹ میں توقعات پر پورا اترنے کے عزم کا اظہار کیا ہے۔

لاہور میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے ناصر جمشید کا کہنا تھا کہ گزشتہ برس وہ خراب پرفارمنس کی وجہ سے اچھا نہیں کھل سکے تھے لیکن اب وہ اس وقت اچھی فارم میں ہیں اور ورلڈ کپ میں اچھا کھیل پیش کرکے عوام کی امیدوں پر پورا اترنے کی بھرپور کوشش کریں گے۔ ماضی کی طرح بھارت کے خلاف اچھی پرفارمنس کا سلسلہ جاری رکھیں گے، وہ احمد شہزاد کے ساتھ اوپننگ کریں گا اچھی شراکت قائم کریں گے۔

اس موقع پر راحت علی کا کہنا تھا کہ پی سی بی نے ٹیسٹ کے بعد انہیں ون ڈے فارمیٹ میں نمائندگی کا موقع دیا ہے، جنید خان کے ان فٹ ہونے کے بعد انہیں امید تھی کہ وہ میگا ایونٹ کے لئے سلیکٹ کرلئے جائیں گے۔ میگا ایونٹ میں ان کی حکمت عملی ہر مخالف کھلاڑی کو آؤٹ کرنے کی ہوگی، اس کے لئے آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ میں ان کی لائن اور لینتھ بہت مدد دے گی۔


 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں