سانحہ 12 مئی کا ملزم 90 روز کے ریمانڈ پر رینجرز کے حوالے

عبدالرفیق سیاسی جماعت کا کارکن ہے جس کی وجہ سے اسے نشانہ بنایا جارہا ہے، وکیل

عبدالرفیق سیاسی جماعت کا کارکن ہے جس کی وجہ سے اسے نشانہ بنایا جارہا ہے، وکیل۔ فوٹو:ایکسپریس نیوز

انسداد دہشت گردی کی عدالت نے سانحہ 12 مئی میں ملوث ملزم عبدالرفیق کو 90 دن کے لئے رینجرز کی تحویل میں دے دیا۔


ایکسپریس نیوز کے مطابق رینجرز نے سانحہ 12 مئی میں مبینہ طور پر ملوث ملزم عبدالرفیق کو انسداد دہشت گردی عدالت میں پیش کیا جب کہ اس موقع پر سیکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے تھے۔ رینجرز نے عدالت سے استدعا کی کہ ملزم کو 90 روز کے لئے ریمانڈ پر حوالے کیا جائے جس کی منظوری کے بعد عدالت نے ملزم عبدالرفیق کو 90 روز کے لئے رینجرزکی تحویل میں دے دیا۔


عدالت کے باہر میڈیا سے بات کرتے ہوئے ملزم کے وکیل کا کہنا تھا کہ عبدالرفیق سیاسی جماعت کا کارکن ہے جس کی وجہ سے اسے نشانہ بنایا جارہا ہے اور ممکنہ طور پر سیاسی جماعت کو بدنام کرنے کی کوشش کی جارہی ہے۔


واضح رہے کہ رینجرز نے گزشتہ روز محمود آباد میں کارروائی کرتے ہوئے ملزم عبدالرفیق عرف کائیاں کو گرفتار کیا تھا جس کے بعد رینجرز نے دعویٰ کیا تھا کہ ملزم سانحہ 12 مئی میں ملوث ہے جس کا سیاسی جماعت سے تعلق ہے۔


 

Load Next Story