وارم اپ میچ میں انگلینڈ نے ویسٹ انڈیز کو شکست دیدی

انگلینڈ نے 123 رنز کا آسان ہدف 23ویں اوور میں ایک وکٹ کے نقصان پر پورا کرلیا


ویب ڈیسک February 09, 2015
معین علی 46 رنز بنا کر نمایاں بلے باز رہے جب کہ ای این بیل 35 اور جیمز ٹیلر 25 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔ فوٹو: اے ایف پی

ISLAMABAD: کرکٹ ورلڈ کپ کے وارم اپ میچ میں انگلینڈ نے ویسٹ انڈیز کو 9 وکٹوں سے شکست دے دی۔

سڈنی میں کھیلے گئے میچ میں ویسٹ انڈیز نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا جو اس کے لئے غلط ثابت ہوا اور ویسٹ انڈیز کی پوری ٹیم 30ویں اوور میں 122 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی، ویسٹ انڈیز کی ٹاپ اسکورر لینڈل سمنز تھے جو 45 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے جب کہ ڈیوائن اسمتھ 21 رنز بنا کر دوسرے نمایاں بلے باز رہے۔ انگلینڈ کی جانب سے کرس ووکس نے شاندار بولنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 5 وکٹیں حاصل کیں جب کہ اسٹیون فن 2، کرس جورڈن، روی بوپارا اور جیمس ٹریڈویل ایک، ایک کھلاڑی کو آؤٹ کرپائے۔

انگلینڈ نے 123 رنز کا آسان ہدف 23ویں اوور میں ایک وکٹ کے نقصان پر پورا کرلیا، معین علی 46 رنز بنا کر نمایاں بلے باز رہے جب کہ ای این بیل 35 اور جیمز ٹیلر 25 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔ بہترین کارکردگی پر معین علی کو میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔



 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں