نئے بولنگ ایکشن پر مہارت حاصل کرکے جلد ٹیم میں شامل ہوجاؤں گا سعید اجمل

بولنگ کی تمام ورائٹی کی بھرپور پریکٹس کر رہا ہوں تاہم زیادہ توجہ آف اسپن پر مرکوز ہے، سعید اجمل


ویب ڈیسک February 09, 2015
کوشش ہے کہ زیادہ سے زیادہ ڈومیسٹک میچز کھیل کر بورڈ کا اعتماد حاصل کرلوں، جادوگر اسپنر سعید اجمل فوٹو: ایکسپریس نیوز

قومی کرکٹ ٹیم کے جادوگر اسپنر سعید اجمل نے کہا ہے کہ بولنگ کی تمام ورائٹی کی بھرپور پریکٹس کر رہا ہوں اور نئے بولنگ ایکشن پر مہارت حاصل کرکے جلد ٹیم میں شامل ہوجاؤں گا۔

لاہور میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے سعید اجمل نے کہا کہ بولنگ کی تمام ورائٹی کی بھرپور پریکٹس کر رہا ہوں تاہم زیادہ توجہ آف اسپن پر مرکوز ہے اور نئے بولنگ ایکشن پر مہارت حاصل کرکے جلد ٹیم میں شامل ہوجاؤں گا۔ انہوں نے کہا کہ میری اسپیڈ اب سلو نہیں ہے اور پریکٹس کے دوران اسپیڈ پر کنٹرول حاصل کرنے اور اسے مزید بہتر کرنے کی بھی کوشش کر رہا ہوں، میرا بھی دل کررہا ہے کہ ورلڈ کپ میں ٹیم کے لئے کھیلوں جب کہ کوشش ہے کہ زیادہ سے زیادہ ڈومیسٹک میچز کھیل کر بورڈ کا اعتماد حاصل کرلوں اور جیسے ہی اچھی تیاری ہوجائے گی تو پی سی بی کو آگاہ کردوں گا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں