پیپلزپارٹی نے سینیٹ انتخابات کے لئے امیدواروں کے ناموں کا اعلان کردیا

فاروق نائیک ٹیکنوکریٹ، رحمان ملک،اعتزاز احسن، ندیم افضل چن اور بابر اعوان جنرل نشست پر امیدوار ہوں گے۔


ویب ڈیسک February 09, 2015
پارٹی صدرامین فہیم بیرون ملک ہیں اوران کی اجازت سے سینیٹ امیدواروں کے ناموں کا اعلان کیا،راجا پرویز اشرف۔ فوٹو: ایکسپریس نیوز

پیپلزپارٹی نے سینیٹ انتخابات کے لئے امیدواروں کے ناموں کا اعلان کردیا جس میں سابق سینیٹر رحمان ملک بھی شامل ہیں۔


کراچی میں پریس کانفرنس کے دوران رہنما پیپلزپارٹی راجا پرویز اشرف نے سندھ، خیبرپختونخوا اور پنجاب سے منتخب کردہ امیدواروں کے ناموں کا اعلان کیا۔ ٹیکنوکریٹ کی نشست پر فاروق ایچ نائیک، خواتین کی مخصوص نشست پر سسی پلیجو کو امیدوار چنا گیا ہے جبکہ سندھ سے جنرل نشستوں پر رحمان ملک، سلیم مانڈوی والا، اسلام الدین شیخ، انجینئر گیان چند اور عبدالطیف انصاری کا انتخاب کیا گیا ہے، پنجاب سے اعتزاز احسن، ندیم افضل چن، بابراعوان اور نرگس جب کہ خیبرپختونخوا سے نورعالم خان اور خانزادہ خان کا انتخاب کیا گیا ہے۔


سابق وزیراعظم اور رہنما پیپلزپارٹی کا کہنا تھا کہ سینیٹ انتخابات کے لئے امیدواروں کا حتمی فیصلہ پارٹی مشاورت کے بعد کیا گیا ہے جبکہ پارٹی صدر مخدوم امین فہیم بیرون ملک علاج کی غرض سے گئے ہوئے ہیں اور ان کی اجازت سے سینیٹ امیدواروں کے ناموں کا اعلان کیا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |