وزیراعظم نے وزرا کو سینیٹ انتخابات میں سیاسی جماعتوں سے رابطوں کا ٹاسک دیدیا

وفاقی وزرا سیاسی جماعتوں سے سیٹ ایڈجسٹمنٹ کے حوالے سے آئندہ 2 روز میں اپنی رپورٹ وزیر اعظم کو پیش کریں گے

مسلم لیگ (ن) کے 171 رہنماؤں نے سینیٹ کی نشست کے لئے درخواستیں جمع کرائی ہیں فوٹو: فائل

وزیراعظم نواز شریف نے سینیٹ انتخابات کے لئے سیاسی جماعتوں سے اتحاد کے لئے مختلف وفاقی وزرا کو ٹاسک دے دیا۔

وزیر اعظم ہاؤس اسلام آباد میں وزیراعظم نواز شریف کی سربراہی میں مسلم لیگ (ن) کے پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ہوا جس میں سینیٹ انتخابات کے سلسلے میں امیدواروں کے ناموں اور ان کی کامیابی کے لئے حکمت عملی پر غور کیا گیا۔ اجلاس میں وزیر اعلی پنجاب، وفاقی وزیر داخلہ اور وزیر خازنہ سمیت دیگر اہم وفاقی وزرا نے بھی شرکت کی۔


اجلاس کے دوران مسلم لیگ (ن) کے صوبائی صدور نے سیاسی جماعتوں کے علاقائی سطح پر اتحاد پر اپنی رپورٹس پیش کیں۔ اجلاس کے دوران وزیر اعظم نے وفاقی وزرا کو سیاسی جماعتوں سے رابطوں کو مربوط بنانے کے لئے ٹاسک دے دیا جو آئندہ دو روز میں اپنی رپورٹ پیش کریں گے۔

واضح رہے کہ مسلم لیگ (ن) کے 171 رہنماؤں نے سینیٹ کی نشست کے لئے درخواستیں جمع کرائی ہیں تاہم 104 کے ایوان میں سے 52 پر انتخابات ہورہے ہیں۔
Load Next Story