خوف کی علامت سمجھا جانے والا ڈرون اب لوگوں میں خوشیاں بانٹے گا
چین کی معروف اداکارہ کو ان کے محبوب نے شادی کی آفر ایسے منفرد انداز میں کی کہ سب ہکا بکا رہ گئے
لاہور:
خوف کی علامت سمجھا جانے والا ڈرون اب انسانوں کی جان لینے کے بجائے ان میں خوشیاں بانٹے گا۔
چینی میڈیا کے مطابق معروف اداکارہ جانگ زئی کی سالگرہ کی تقریب کے موقع پر ان کے محبوب نے انہیں شادی کی آفر ایک منفرد انداز میں کی جس کے لئے انہوں نے پہلے ڈرون میں ہیرے کی انگوٹھی رکھ کر ان کی جانب روانہ کیا اور پھر خود بھی وہاں پہنچ کر ایک فرمانبردار عاشق کی طرح گھٹنوں کے بل بیٹھ کر انہیں شادی کی آفر کر ڈالی۔
محبوب کی دیوانگی دیکھ کر گلوکارہ تو پھولے نہیں سمائیں اور ایک لمحے کے لئے ہکا بکا رہ گئیں تاہم جب اوسان بحال ہوئے تو ان کی آنکھوں سے آنسو نکل پڑے اور دھڑکتی سانسوں سے ہاں کرڈالا تاہم اس کے ایک دن بعد انہوں نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر آتش بازی کی تصویر پوسٹ کرکے لکھا کہ ''مجھے قبول ہے''۔