سیکیورٹی خدشات اور انفراسٹرکچر کی کمی امریکی سرمایہ کاری میں رکاوٹ قرار

پاکستان میں بھرپور کاروباری مواقع موجود ہیں پاکستان کی بہتر برانڈنگ اور مارکیٹنگ کرکے...، جوناتھن ٹی وارڈ

پاکستان میں بھرپور کاروباری مواقع موجود ہیں پاکستان کی بہتر برانڈنگ اور مارکیٹنگ کرکے سرمایہ کاری اورتجارت میںاضافہ کیا جاسکتا ہے، جوناتھن ٹی وارڈ فوٹو فائل

کراچی میں تعینات امریکی قونصل خانے کے قونصل برائے معاشی و تجارتی امور جوناتھن ٹی وارڈ نے کہاہے کہ پاکستان میں سیکیورٹی خدشات، توانائی کابحران اورانفرااسٹرکچرکی کمی پاکستان میں امریکی سرمایہ کاری میںبھی رکاوٹ بن رہی ہے۔


پاکستان میں بھرپور کاروباری مواقع موجود ہیں پاکستان کی بہتر برانڈنگ اور مارکیٹنگ کرکے سرمایہ کاری اورتجارت میںاضافہ کیا جاسکتا ہے۔ یہ بات انھوں نے گزشتہ روز ایکسپوپاکستان نمائش کے دوران آل پاکستان فروٹ اینڈ ویجیٹیبل امپورٹرزایکسپورٹرز اینڈ مرچنٹس ایسوسی ایشن کے اسٹال کے دورے کے موقع پرایسوسی ایشن کے سرپرست اعلیٰ عبدالواحد، وائس چیئرمین اسلم پکھالی سے بات چیت میں کہی۔ انھوں نے کہاکہ امریکی منڈی پاکستانی مصنوعات کیلیے کھلی ہے اورامریکا پاکستان کے ساتھ تعلقات کومزید مستحکم کرنے کیلیے مختلف پروگرام شروع کررہا ہے۔

حال ہی میں ایس ایم ایز کیلیے انٹرپرائز ڈیولپمنٹ فنڈ قائم کیا گیاہے جس سے 5لاکھ سے 50لاکھ روپے تک کے قرضے فراہم کیے جائیں گے جلد ہی نوجوانوں کیلیے ووکیشنل ٹریننگ کا پروگرام بھی شروع کیا جائیگا ۔ امریکا اور پاکستان کے معاشی تعلقات کو مضبوط کرنے کیلیے ایک اہم ترین کانفرنس لندن میں ہورہی ہے جس میں دونوں ملکوں کے ٹاپ آفیشلز اوربزنس لیڈر شپ شریک ہے۔ انھوں نے کہاکہ امریکا پاکستان میںتوانائی اور انفراسٹرکچرکے شعبوں میںتعاون اور سرمایہ کاری کررہا ہے پاکستان کوبھی انفرااسٹرکچرپر توجہ دیتے ہوئے سرمایہ کاری کرناہوگی۔
Load Next Story