حصص مارکیٹ میں تیزیانڈیکس نے نیاریکار ڈقائم کردیا

انڈیکس77 پوائنٹس کے اضافے سے 15788 ہوگیا، 58 فیصدشیئرپرائسزبڑھ گئیں۔


Business Reporter October 05, 2012
انڈیکس77 پوائنٹس کے اضافے سے 15788 ہوگیا، 58 فیصدشیئرپرائسزبڑھ گئیں۔ . فوٹو: فائل

ٹریژری بلز کی نیلامی میں شرح منافع50 بیسس پوائنٹس کم ہونے پرسرمایہ کاروں میں نئی مانیٹری پالیسی کے تحت قرضوںکی شرح سودکم ہونے کے پختہ یقین اوربینک فنانس پرچلنے والے شعبوںمیں خریداری لہر بڑھنے کے باعث کراچی اسٹاک ایکس چینج میں جمعرات کوبھی تیزی کا تسلسل قائم رہا۔

جس سے انڈیکس 15788.96 پوائنٹس کے ساتھ تاریخ کی نئی بلندترین سطح تک پہنچ گیا،تیزی کے باعث58.17 فیصدحصص کی قیمتیں بڑھ گئیں جبکہ حصص کی مالیت میں19 ارب 94کروڑ 97 لاکھ 45 ہزار 743 روپے کااضافہ ہوا، کاروباری حجم بدھ کی نسبت 27.80 فیصدزائد رہا اور مجموعی طور پر13 کروڑ 75 لاکھ88 ہزار 690 حصص کے سودے ہوئے، کاروباری سرگرمیوں کا دائرہ 361 کمپنیوں کے حصص تک محدود رہا جن میں 210 کمپنیوںکے حصص کے بھائومیںاضافہ، 126کے داموں میںکمی اور 25 کمپنیوںکے حصص کی قیمتوں میںاستحکام رہا،مقامی کمپنیوں، میوچل فنڈز، این بی ایف سیز اور انفرادی سرمایہ کاروں کی جانب سے مجموعی طور پر87 لاکھ36 ہزار149 ڈالر کا انخلا کیا گیا۔

لیکن اس انخلا کے باوجودکاروبار کے تمام دورانیے میں مارکیٹ مثبت زون میں رہی کیونکہ غیرملکیوں کی جانب سے 65 لاکھ32 ہزار197 ڈالر، بینکوں ومالیاتی اداروں کی جانب سے20 لاکھ 15 ہزار869 ڈالر اور دیگر آرگنائزیشنز کی جانب سے ایک لاکھ88 ہزار82 ڈالر مالیت کی تازہ سرمایہ کاری کی گئی جس سے مارکیٹ کاگراف بلندی کی جانب گامزن رہا اور کاروبارکے اختتام پر کے ایس ای 100انڈیکس 76.75 پوائنٹس کے اضافے سے 15788.96 پوائنٹس پر بندہوا جبکہ کے ایس ای 30انڈیکس 61.78پوائنٹس کے اضافے سے 13303.38پوائنٹس اورکے ایم آئی30 انڈیکس 104.45پوائنٹس کے اضافے سے 28366.57 ہوگیا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں