حکومت کی سرپرستی کے بغیر فلم انڈسٹری کی ترقی ممکن نہیں سنگیتا

فلم انڈسٹری کی بحالی کا کریڈٹ تو نوجوانوں کو جاتا ہے لیکن حکومت کی سرپرستی کے بغیر ترقی ممکن نہیں ہے، سنگیتا


Cultural Reporter February 10, 2015
جلد اپنی دو نئی فلموں کا آغاز کروں گی جس پر کام بہت تیزی سے جاری ہے، سنگیتا۔ فوٹو: فائل

فلم انڈسٹری کی سینئر ڈائریکٹر اور اداکارہ سنگیتا ان دنوں کراچی میں ٹیلی ویژن ڈراموں میں مصروف ہیں جس کے بعد وہ اپنی دونئی فلموں کا آغاز کریں گی جس کی کہانیوں پر ان دنوں کام کو ہورہا ہے۔

سنگیتا کی ایک فلم ''عشق پازیٹیو'' بھی زیر تکمیل ہے ان کی مصروفیات کی وجہ سے یہ فلم بھی تعطل کا شکار ہے۔ نمانئدہ ایکسپریس سے بات چیت کرتے ہوئے سنگیتا نے کہا وہ جلد اپنی دو نئی فلموں کا آغاز کریں گی جس پر کام بہت تیزی سے جاری ہے، انھوں نے کہا کہ کراچی اور لاہور دونوں شہروں میں اب فلمیں تیزی سے بننا شروع ہوگئیں ہیں۔

فلم انڈسٹری کی بحالی کا کریڈٹ تو نوجوانوں کو جاتا ہے لیکن حکومت کی سرپرستی کے بغیر ترقی ممکن نہیں ہے۔ ہماری انڈسٹری کو جدید سہولیات ،جس میں جدید کیمرے، لیباٹری اہمیت کی فوری ضرورت ہے ، انھیں ملک میں لانے کے لیے حکومت بھر پور تعاون کرے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں