شادی کی سالگرہ پرمیاں بیوی ایک دوسرے کو کھا گئے

بیوی نے خاوند کے سر اور خاوند نے بیوی کے سروالا کیک تیار کیا اور ایک پرہجوم پارٹی میں کاٹا۔


ویب ڈیسک February 10, 2015
بیوی نے خاوند کے سر سے کیک کاٹ کر کھایا اور خاوند نے بیوی کے سر سے کیک کاٹ کر شادی کی سالگرہ کو یادگار بنادیا۔ فوٹو فائل

امریکا میں آرٹسٹ میاں بیوی نے اپنی شادی کی سالگری پر ایک عجیب و غریب کیک کاٹا۔


اس مقصد کے لیے انھوں نے اپنی ہی تصویر کا ہم شکل کیک تیار کیا جس میں ان کا دھڑ تو موجود نہیں مگر دھڑ سے گردن ضرور کاٹ کر ایک پلیٹ میں رکھا گیا۔


بیوی نے خاوند کے سر اور خاوند نے بیوی کے سروالا کیک تیار کیا اور ایک پرہجوم پارٹی میں کاٹا۔ بیوی نے خاوند کے سر سے کیک کاٹ کر کھایا اور خاوند نے بیوی کے سر سے کیک کاٹ کر شادی کی سالگرہ کو یادگار بنادیا۔ دنیا میں اس سے قبل انسانی شکل والا کیک کسی نے بھی تیار نہیں کیا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں