معاشی نمو 74 فیصد پر پہنچ جائیگی بھارتی حکومت کا دعویٰ

جی ڈی پی جانچنے کا فارمولا تبدیل کرنے کے بعد معاشی نمو کے جائزے پر نظرثانی

یہ حقیقی اقتصادی اشاریے بشمول صنعتی پیداوار کی عکاسی نہیں کر رہا، ہمیں ان اعدادوشمار کی بنیاد پر پالیسی سازی کرتے ہوئے محتاط رہنا چاہیے، اقتصادی ماہرین۔ فوٹو: فائل

بھارتی معیشت مارچ میں ختم ہونے والے رواں مالی سال کے دوران 7.4 فیصد کی رفتار سے ترقی کرے گی۔

یہ دعویٰ بھارتی وزارت شماریات سے جاری اعلامیے میں کی گئی۔ واضح رہے کہ اس سے پہلے بھارتی وزرات شماریات نے نئے فارمولے کے تحت معاشی نمو کی شرح کے جائزے پر نظرثانی کرتے ہوئے امید ظاہر کی تھی کہ گروتھ ریٹ 4.7 فیصد کے بجائے 6.9 فیصد رہے گا۔ بھارتی حکام کے مطابق دسمبر میں ختم ہونے والی سہ ماہی میں معاشی نمو سال بہ سال 7.5فیصد رہی۔


یاد رہے کہ بھارت نے مقامی پیداوار کے حجم کی پیمائش کے لیے نیا فارمولا تیار کرتے ہوئے دعویٰ کیا ہے کہ یہ بین الاقوامی معیارات کے زیادہ قریب ہے، اس نئے فارمولے کے مطابق بھارتی معیشت تیزی سے ترقی کر رہی ہے حالانہ قبل ازیں کہا جا رہا تھاکہ بھارتی معیشت کو 80 کی دہائی کے بعد بدترین اقتصادی مسائل کا سامنا ہے اور 5فیصد سے کم شرح نمو لاکھوں افراد کو روزگار کی فراہمی کے لیے ناکافی ہے۔

اقتصادی ماہرین نے نئے فارمولے کو غیرمتعلقہ قرار دیتے ہوئے متنبہ کیا ہے کہ یہ حقیقی اقتصادی اشاریے بشمول صنعتی پیداوار کی عکاسی نہیں کر رہا، ہمیں ان اعدادوشمار کی بنیاد پر پالیسی سازی کرتے ہوئے محتاط رہنا چاہیے۔
Load Next Story