سر پرخطرناک چوٹ کے باوجود ملک کی محبت میں کھیلنا جاری رکھا احمد شہزاد

فل ہیوز کی اچانک موت کے بعد میرے اہل خانہ کی فکر بڑھ گئی تھی مگر انھوں نے مجھے اس خوف سے باہر آنے میں مدد دی، اوپنر


AFP February 10, 2015
فل ہیوز کی اچانک موت کے بعد میرے اہل خانہ کی فکر بڑھ گئی تھی مگر انھوں نے مجھے اس خوف سے باہر آنے میں مدد دی، احمد شہزاد۔ فوٹو؛فائل

GILGIT: اوپنر احمد شہزاد کا کہنا ہے دوران میچ سر پر خطرناک چوٹ کے باوجود صرف اپنے ملک کی محبت میں کھیلنے کا سلسلہ جاری رکھا۔

نیوزی لینڈ سے گذشتہ نومبر میں پہلے ٹیسٹ میں کورے اینڈرسن کی گیند اوپنرکے سر پر لگی جس سے وہ چکرا کر گرپڑے تھے، ان کی کھوپڑی میں فریکچر ہوا تاہم صحتمند ہوتے ہی وہ کھیل میں واپس لوٹ آئے تھے۔

احمد شہزاد نے کہاکہ ڈاکٹرز نے مجھے کہا تھا کہ مسلسل اپنی انجری کا معائنہ کراتے رہنا ہوگا، میرے لیے سب سے اہم میرا وطن ہے، کرکٹ میرا جنون اور اس کے سوا میں نے اپنی زندگی میں کچھ کرنے کا سوچا ہی نہیں۔ احمد شہزاد نے کہا کہ فل ہیوز کی اچانک موت کے بعد میرے اہل خانہ کی فکر بڑھ گئی تھی مگر انھوں نے مجھے اس خوف سے باہر آنے میں مدد دی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔