ورلڈ کپ کی تاریخ 2003 میں آسٹریلیا اعزاز کے دفاع میں کامیاب

سیکیورٹی اور سیاسی وجوہات کی بنا پر ٹیموں نے زمبابوے اور کینیا میں شیڈول میچز کا بائیکاٹ کیا


February 10, 2015
آسٹریلوی بولرز نے نمیبیا کی اننگز45رنز پر سمیٹ دی، گرین شرٹس ٹیم سپر سکس راؤنڈ کیلیے بھی کوالیفائی نہ کر کی، بھارت فائنل میں ناکام ۔ فوٹو : فائل

2003نے ورلڈ کپ میں14ٹیموں نے حصہ لیا، ہالینڈ، نمیبیا اور اسکاٹ لینڈ نان ٹیسٹ پلیئنگ سائیڈز تھیں، آرگنائزرز نے1999کے تلخ تجربے سے سبق نہ سیکھتے ہوئے سپر سکس مرحلے کو برقرار رکھا، ایونٹ کی میزبانی جنوبی افریقہ نے کی،بعض مقابلے کینیا اور زمبابوے میں شیڈول کیے گئے۔

تاہم سیکیورٹی وجوہات کی بنا پر ٹیموں نے میچز کا بائیکاٹ کیا، اس سے سب سے زیادہ فائدہ کینیا کو ہوا اور اس نے سیمی فائنل کیلیے کوالیفائی کر لیا۔ ایونٹ کا آغاز جنوبی افریقہ اور ویسٹ انڈیز کے درمیان سنسنی خیز مقابلے سے ہوا، مہمان ٹیم نے5وکٹ پر278رنز اسکور کیے، میزبان ٹیم نے ہدف تک رسائی کی بھرپور کوشش کی تاہم3رنز قبل275تک ہی اننگز محدود رہی۔ پاکستان کا پہلے ہی میچ میں عالمی چیمپئن آسٹریلیا سے ٹکراؤ ہوا، کینگروز نے8وکٹ پر310رنز بنا ڈالے، اینڈریو سائمنڈز نے ناقابل شکست143رنز اسکور کیے، انھوں نے صرف125گیندوں کا سامنا کیا اور18چوکے و2چھکے لگائے، پاکستانی اننگز228رنز تک محدود رہی، وسیم اکرم اور وقار یونس نے33,33رنز بنائے۔ بنگلہ دیشی ٹیم نان ٹیسٹ حریف کینیڈا کے ہاتھوں60رنز کی شرمناک شکست کا شکار ہوئی۔

انگلش ٹیم نے سیکیورٹی و سیاسی وجوہات کی بنا پر ہرارے جانے سے انکار کر دیا، یوں واک اوور کے نتیجے میں زمبابوے کو قیمتی پوائنٹس مل گئے۔ پاکستان نے پہلی فتح کمزور حریف نمیبیا کے حاصل کی، سلیم الٰہی نے نصف سنچری بنا کر اسکور 255تک پہنچایا، نمیبیا کی ٹیم84رنز پر ڈھیر ہوگئی، وسیم اکرم نے5اور شعیب اختر نے چار کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ نیوزی لینڈ کی ٹیم نیروبی کھیلنے نہیں گئی، یوں کینیا کو واک اوور مل گیا۔ انگلینڈ کے ہاتھوں پاکستان کو112رنز سے ناکامی کا ذائقہ چکھنا پڑا، 247رنز کے ٹارگٹ کے جواب میں پاکستانی بیٹنگ ناکام ثابت ہوئی اور31 اسکور کیے، وسیم اکرم اور شعیب اختر کو3,3وکٹیں ملیں۔ آسٹریلوی بولرز نے نمیبیا کی اننگز صرف 45رنز پر سمیٹ کر256رنز کی فتح ٹیم کے نام لکھ دی۔ زمبابوے نے نیوزی لینڈ کے خلاف301رنز بنا کر99رنز سے کامیابی پائی۔ بنگلہ دیش کو کینیا نے بھی32رنز سے مات دے دی۔ پاکستان ٹیم ورلڈ کپ میں بھارت کے ہاتھوں ناکامیوں کا سلسلہ نہ تھام سکی اور سعید انور کی سنچری کے باوجود6وکٹ سے ہار گئی۔

فاتح ٹیم کے سچن ٹنڈولکر نے98رنز بنائے۔ جنوبی افریقہ اور سری لنکا کے درمیان بارش سے متاثرہ میچ ٹائی ہوگیا۔ زمبابوے اور پاکستان کا میچ بھی بارس کی نذر ہوا۔ گرین شرٹس میگا ایونٹ کے سپر سکس راؤنڈ کیلیے بھی کوالیفائی نہ کر سکی، ورلڈ چیمپئن آسٹریلیا کے ساتھ سری لنکا، بھارت ، کینیا، نیوزی لینڈ اور زمبابوے نے جگہ بنائی، کینیا کی ٹیم صرف زمبابوے کیخلاف فتح کے باوجود سیمی فائنل میں پہنچ گئی، آسٹریلیا نے سری لنکا، نیوزی لینڈ اور کینیا کو شکست دی، بھارت نے بھی انہی تینوں ٹیموں پر ہاتھ صاف کیا،سری لنکا کو واحد فتح زمبابوے کیخلاف ملی۔ ایونٹ کا پہلا سیمی فائنل بھی بارش سے متاثر ہوا۔

جس میں آسٹریلیا نے ڈک ورتھ لوئس سسٹم کے تحت سری لنکا کو48رنز سے شکست دی،اینڈریو سائمنڈز نے91رنز ناٹ آؤٹ بنائے۔ دوسرے سیمی فائنل میں بھارت نے32رنز سے ہرا کر کینیا کی پیش قدمی کا خاتمہ کر دیا،سارو گنگولی111اور سچن ٹنڈولکر83رنز بنا ڈالے، رکی پونٹنگ نے140رنز کی طوفانی اننگز کھیلی، ایڈم گلکرسٹ57اور ڈیمین مارٹن88*رنز بنانے میں کامیاب رہے، بھارتی اننگز جواب میں234رنز تک محدود رہی، وریندر سہواگ نے سب سے زیادہ82رنز اسکور کیے۔ ورلڈ کپ 2003کے پلیئر آف دی ٹورنامنٹ بھارتی اسٹار سچن ٹنڈولکر نے11میچوں میں673رنز بنائے، اس میں6نصف سنچریاں اور ایک سنچری شامل تھی، پاکستان کے سعید انور کا بیٹ218رنز اگل سکا۔ بولنگ میں سری لنکا کے چمندا داس نے23اور پاکستانی وسیم اکرم نے12کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |