مدینہ میں حادثہ میں 2 چچا زاد بھائیوں سمیت 4 پاکستانی جاں بحق

رؤف اعظم، اسکا چچا زاد کاشف، عرفان، احسان اور فیاض عمرے کے بعد بریدہ جارہے تھے


Numainda Express February 10, 2015
کار ٹرالر کے نیچے دھنس گئی، رؤف، عرفان اور فیاض موقع پرجبکہ، کاشف اسپتال میں چل بسا۔ فوٹو: فائل

مدینہ منورہ سے بریدہ جاتے ہوئے کار حادثے کا شکار 2چچازاد بھائیوں سمیت 4 پاکستانی جاں بحق اور ایک زخمی ہوگیا۔

سعودی عرب بریدہ شہر میں مقیم مریدکے محلہ اقبال پارک کا رہائشی رؤف اعظم ولد محمد یوسف اسکاچچا زاد کاشف، عرفان، احسان علی اور فیاض احمد عمرہ ادائیگی کے بعد مدینہ منورہ سے بریدہ واپس جارہے تھے کہ مدینہ منورہ سے 150 کلو میٹر کے فاصلہ پر کار کا ٹائر پھٹ گیا جس سے گاڑی بے قابو ہو کر ٹرالر کے نیچے دھنس گئی جس کے نتیجے میں رؤف اعظم،عرفان اور فیاض احمد موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے جبکہ کاشف اور احسان علی کو مدینہ منورہ ملک فہد اسپتال میں پہنچایا گیا جہاں زخموں کی تاب نہ لاتے ہو ئے کاشف علی بھی دم توڑ گیا، احسان علی کی حالت خطرے سے باہر بتائی جاتی ہے جاں بحق ہونے والے چاروں افراد کوگزشتہ روز بعد نماز مغرب حرم پاک مدینہ منورہ میں نماز جنازہ کے بعد جنت البقیع میں سپردخاک کردیا گیا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |