دہشتگردیانتہاپسندی اورفرقہ واریت ملکی ترقی کی راہ میں رکاوٹ ہے شہباز شریف
ملکی ترقی کےلیے امن دشمنوں کے خلاف فیصلہ کن جنگ لڑی جارہی ہے اور اس جنگ میں فتح پاکستانی عوام کی ہوگی،وزیراعلی پنجاب
FAISALABAD:
لاہور میں مسلم لیگ (ن) کے عہدیداروں سے ملاقات کے دوران بات کرتے ہوئے شہباز شریف کا کہنا تھا کہ دہشت گردی اورانتہا پسندی کا خاتمہ پوری قوم کی آواز ہے،دہشت گردی کے خلاف نیشنل ایکشن پلان پرعملدرآمد کے لیے سخت فیصلے کیے گئے اور صوبے بھر میں بعض قوانین میں ضروری ترامیم کر کے سزاؤں کو مزید سخت کیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ملکی ترقی کےلیے امن دشمنوں کے خلاف فیصلہ کن جنگ لڑی جارہی ہے اور اس جنگ میں فتح پاکستانی عوام کی ہوگی۔
وزیراعلی پنجاب شہباز شریف کا کہنا ہے کہ قوم سانحہ پشاور کا زخم ابھی تک نہیں بھولی،دہشت گردی،انتہاپسندی اور فرقہ واریت ترقی وخوشحالی کی راہ میں رکاوٹ ہے۔