سندھ ہائی کورٹ کا سانحہ بلدیہ ٹاؤن کی سماعت 3 ماہ میں مکمل کرنے کا حکم

جے آئی ٹی رپورٹ عدالتی کارروائی کا حصہ ہے اور اس پر فیصلہ ٹرائل کورٹ کرے گی،عدالت عالیہ


ویب ڈیسک February 10, 2015
جی آئی ٹی رپورٹ منظور کرنا یا نہ کرنا ٹرائل کورٹ کا کام ہے، عدالت کے ریمارکس فوٹو: فائل

BAHAWALNAGAR:

سندھ ہائی کورٹ نے سانحہ بلدیہ ٹاؤن سے متعلق مقدمے کی سماعت 3 ماہ میں مکمل کرنے کا حکم دے دیا ہے


ایکسپریس نیوز کے مطابق بلدیہ ٹاؤن فیکٹری مالکان نے سندھ ہائیکورٹ میں درخواست دائر کی ہے جس میں عدالت سے مقدمے میں فریق بننے کی درخواست کی گئی ہے جبکہ عدالت نے جے آئی ٹی رپورٹ ٹرائل کورٹ کو منتقل کرنے کا حکم دیتے ہوئے کہا ہے کہ جے آئی ٹی رپورٹ عدالتی کارروائی کا حصہ ہے اور اس پر فیصلہ ٹرائل کورٹ کرے گی۔ عدالت نے ٹرائل کورٹ کو 3 ماہ میں ٹرائل مکمل کرنے کا حکم دیتے ہوئے میڈیا کو بھی متنبہ کیا ہے کہ معاملے کی درست رپورٹنگ کی جائے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں