بجلی اور گیس کے بعد ملک میں آئندہ بحران پانی کا ہوگا خواجہ آصف

ڈیموں سے پیدا ہونے والی بجلی اور پانی کے ذخیرے سے آئندہ کئی نسلیں مستفید ہوسکتی ہیں،وزیر پانی و بجلی


ویب ڈیسک February 10, 2015
مغلیہ دور میں پلاننگ کمیشن ہوتا تو تاج محل کبھی نہ بنتا، خواجہ آصف فوٹو: فائل

وزیر پانی و بجلی خواجہ آصف نے کہا ہے کہ بجلی اور گیس کے بعد ملک میں آئندہ بحران پانی کا ہوگا لیکن اس پر کوئی توجہ نہیں دے رہا۔

لاہور میں واپڈا کی 58ویں سالگرہ کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر پانی و بجلی کا کہنا تھا کہ بحیثیت قوم پانی، گیس اور بجلی کا ضیاع ہماری عادت بن چکا ہے۔ دنیا کےکسی ملک میں مارکیٹیں رات ایک بجے تک کھلی نہیں رہتیں۔ حکومت توانائی بحران پر قابو پانے کے لئے ہر ممکن اقدام کررہی ہے۔ جس کے تحت بجلی کی کمی پر آئندہ 2 سے 3 سال میں قابو پالیں گے۔

خواجہ آصف نے مزید کہا کہ ملک میں آئندہ بحران پانی کا ہوگا لیکن اس پر کسی کی نظر ہی نہیں، ڈیموں سے پیدا ہونے والی بجلی اور پانی کے ذخیرے سے آئندہ کئی نسلیں مستفید ہوسکتی ہیں۔ دیامر بھاشاڈیم کے لئے زمین اسلام آباد میں زمین کی قیمت کے مساوی رقم پر حاصل کی جارہی ہے۔ اگر مغلیہ دور میں پلاننگ کمیشن ہوتا تو تاج محل کبھی نہ بنتا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |