ایم کیو ایم کی جانب سے الطاف حسین سے اظہار یکجہتی کے لئے کراچی میں ریلی نکالی جائے گی جس میں ہزاروں افراد شریک ہیں۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق عمران خان کی جانب سے ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین پر لگائے جانے والے الزامات کے خلاف شہر قائد میں ریلیاں نکالی جارہی ہیں جو مقررہ راستوں پر رواں دواں ہے۔ نائن زیرو سے نکالی جانے والی ریلی کارسار اور پھر مزار قائد پہنچے گی جہاں رہنما کارکنوں سے خطاب کریں گے۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے پریس کانفرنس کے دوران الطاف حسین پر سنگین الزامات لگاتے ہوئے ان پر کڑی تنقید کی تھی۔