الطاف حسین سے متعلق عمران خان کے بیان پر سندھ اسمبلی میں مذمتی قرارداد جمع

عمران خان نے سیاست میں بازاری زبان متعارف کرائی ہے جو قابل مذمت ہے، خواجہ اظہار الحسن


ویب ڈیسک February 10, 2015
حکومت کی ذمے داری ہے کہ کورم پورا کرے، خواجہ اظہار الحسن فوٹو: فائل

لاہور: متحدہ قومی موومنٹ نے الطاف حسین سے متعلق عمران خان کے بیان پر سندھ اسمبلی میں مذمتی قرارداد جمع کرادی۔

سندھ اسمبلی کے باہر میڈیا سے بات کرتے ہوئے ایم کیو ایم کے رہنما خواجہ اظہار الحسن نے کہا کہ عمران خان نے الطاف حسین اور ایم کیوایم پرالزامات عائد کرتے ہوئے سیاست میں بازاری زبان متعارف کرائی ہے جو قابل مذمت ہے، اس سلسلے میں ایم کیو ایم نے مذمتی قرارداد اسمبلی میں جمع کرائی ہے۔

کارروائی کے بغیر سندھ اسمبلی کا اجلاس ملتوی کرنے پر خواجہ اظہار الحسن کا کہنا تھا کہ اسمبلی کا اجلاس نئی عمارت میں ہوتا ہے جبکہ ایم کیو ایم کے ارکان پرانی عمارت میں موجود تھے، حکومت کی ذمہ داری ہے کہ کورم پورا کرے قواعد کے مطابق اجلاس سے قبل ارکان کو ایوان میں لانے کے لیے گھنٹی بجائی جاتی ہے لیکن ایسا نہیں کیا۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں