بینظیر بھٹو کی زندگی پر بننے والی فلم میں کام سے متعلق ابھی فیصلہ نہیں کیا ودیا بالن

بہت سی شخصیات کی زندگی پرمبنی فلموں میں کام کی پیش کش ہوئی ہے تاہم ابھی تک اس حوالے سے کوئی فیصلہ نہیں کیا، اداکارہ


ویب ڈیسک February 10, 2015
اس قسم کی خبریں سنی ہیں کہ پاکستان کی سابق وزیراعظم کی زندگی پر بننے والی فلم میں کام کر رہی ہوں، ودیا بالن۔ فوٹو: فائل

FAISALABAD: بالی ووڈ اداکارہ ودیا بالن کا کہنا ہے کہ بہت سی اہم شخصیات کی زندگیوں پر بننے والی فلموں میں کام کی پیش کش ہوئی ہے تاہم ابھی تک کسی بھی فلم میں کام کرنے کے حوالے سے کوئی فیصلہ نہیں کیا ہے۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق ودیا بالن کا کہنا تھا کہ اس قسم کی خبریں سننے کو ملیں کہ پاکستان کی سابق وزیراعظم بے نظیر بھٹو کی زندگی پر بننے والی فلم میں کام کر رہی ہوں لیکن مجھے اس حوالے سے کچھ معلوم نہیں ہے۔ ان کا کہنا تھا مجھے بہت سی اہم شخصیات کی زندگی پر مبنی فلموں میں کام کی پیش کش ہوئی ہے تاہم ابھی تک کسی بھی فلم میں کام کرنے کے حوالے سے کوئے حتمی فیصلہ نہیں کیا ہے لہذا میں اس حوالے سے ابھی کچھ بھی نہیں کہہ سکتی کہ کس فلم میں کام کروں گی۔

واضح رہے کہ بھارتی میڈیا میں اس قسم کی خبریں زیرگردش تھیں کہ دویا بالن پاکستان کی سابق وزیراعظم بے نظیر بھٹو کی زندگی پر بننے والی فلم میں کام کریں گی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں