وارم اپ میچ میں بھارت نے افغانستان کو شکست دے دی

بھارت نے افغانستان کو 153 رنز سے شکست دی، روہت شرما کے شاندار 150 رنز


ویب ڈیسک February 10, 2015
موہت شرما اور رویندرا جدیجہ نے 2،2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ فوٹو؛ اے ایف پی

QUETTA: ورلڈ کپ سے قبل وارم اپ میچ میں بھارت نے افغانستان کو 153 رنز سے ہرا کر مسلسل ناکامیوں کا سلسلہ توڑ دیا ہے۔

آسٹریلیا کے شہر ایڈیلیڈ کے اوول گراؤند میں کھیلے گئے میچ میں بھارت کے کپتان مہندر ا سنگھ دھونی نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا جو ابتدا میں زیادہ سود مند ثابت نہ ہوا اور ابتدائی 2 بلے باز 16 رنز پر ہی پویلین لوٹ گئے۔ لیکن اس کے بعد روہت شرما، سریش رائنا اجنکیا رائنے کی شاندار بلے بازی کی بدولت بھارت نے 50 اوورز میں 5 کھلاڑیوں کے نقصان پر 364 رنز بنائے۔ روہت شرما نے 7 چھکوں اور 12 چوکوں کی مدد سے 150 رنز بنائے جب کہ اجنکیا رہانے نے 88 اور سریش رائنا نے 75 رنز بنائے۔ افغانستان کی جانب سے حامد حسین، دولت زدران، شاہپور زدران اور محمد نبی نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

بھارت کی جانب سے دیئے گئے 365 رنز کے ہدف کے تعاقب میں افغانستان کی ٹیم 50 اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 211 رنز اسکور کر سکی۔ افغانستان کی جانب سے نوروز منگل نے سب سے زیادہ 60 جب کہ عثمان غنی نے 44 رنز اسکور کئے۔ بھارت کی جانب سے موہت شرما اور رویندرا جدیجہ نے 2،2 جب کہ امیش یادیو، روی چندرن ایشون اور سریش رائنا نے ایک ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔



 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔