چلی میں پچاس سال قبل لاپتہ ہونے والے طیارے کا ملبہ مل گیا

لاپتہ طیارے کا ملبہ چلی کے پہاڑی علاقے میں سطح زمین سے 10 ہزار فٹ بلندی سے ملاہے


ویب ڈیسک February 10, 2015
لاپتہ طیارے میں اس وقت کے نامور فٹبالر سوارتھے۔ فوٹو: ڈیلی میل

لاہور: لاطینی امریکا کے ملک چلی میں 50 برس قبل کاپتہ ہونے والے طیارے کا ملبہ مل گیا۔

غیر ملکی نشریاتی ادارے کی رپورٹ کے مطابق 3 اپریل 1961 کو چلی کے پہاڑی علاقے آندیس میں ڈگلس ڈی سی تھری ٹوئن پروپیلر طیارہ لاپتہ ہوگیا تھا۔ طیارے میں ملک کے بہترین کھلاڑیوں پر مشتمل فٹبال ٹیم اور 2 ریفری بھی شامل تھے۔ حادثے کے بعد امدادی ٹیموں کو طیارے کا پچھلا حصہ اور مسافروں کی کچھ باقیات ملی تھیں تاہم تمام مسافروں کی لاشیں نہیں ملی تھیں۔

واقعے کے 50 سال بعد کوہ پیماؤں کو سطح زمین سے 10 ہزار فٹ کی بلندی سے طیارے کا ملبہ اور مسافروں کی باقیات ملی ہیں، کوہ پیماؤں کا کہنا ہے کہ مورخین کو اب اس واقعے کو دوبارہ لکھنا ہوگا کیونکہ طیارے کا ملبہ جہاں سے ملا ہے وہاں کوئی امدادی رضاکار نہیں پہنچا تھا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔