بلوچستان میں سیکیورٹی فورسز کے ساتھ جھڑپ میں 15 دہشت گرد ہلاک

دہشت گردوں سے جھڑپ میں اہلکار شہید جبکہ ان کے قبضے سے بڑی تعداد میں اسلحہ بھی برآمد ہوا ، ترجمان ایف سی


ویب ڈیسک February 10, 2015
جھڑپ میں مارے جانے والے دہشت گردوں کے قبضے سے بڑی تعداد میں اسلحہ اور بارودی مواد برآمد کیا گیا، ایف سی ترجمان فوٹو: فائل

MIRPUR: بلوچستان کے ضلع واشک میں سیکیورٹی فورسز کے ساتھ جھڑپ میں 15 دہشت گرد ہلاک اور سیکیورٹی اہلکار شہید ہوا۔

ترجمان ایف سی کے مطابق بلوچستان کے ضلع واشک کی تحصیل بسیمہ میں سرچ آپریشن کے دوران شدت پسندوں نے حملہ کردیا جس کے نتیجے میں ایک سیکیورٹی اہلکار شہید اور 3 زخمی ہوئے تاہم سیکیورٹی اہلکاروں نے بھی شدت پسندوں کے حملے کا بھرپور جواب دیا اور جوابی کارروائی میں 15 شدت پسندوں کو ہلاک کردیا۔

ترجمان کا کہنا تھا کہ جھڑپ میں مارے جانے والے دہشت گردوں کے قبضے سے بڑی تعداد میں اسلحہ اور بارودی مواد برآمد کیا گیا جب کہ واقعے کے بعد مزید دہشت گردوں کی تلاش کے لئے علاقے میں دوبارہ سرچ آپریشن شروع کردیا گیا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔