امریکا سیتا وائٹ کی بیٹی کو اس کے والد کے حقوق دلوائے ایم کیوایم کا امریکی سفیر کو خط

عمران خان کی جانب سے الطاف حسین اور ایم کیوایم پر جو الزامات عائد کیے گئے وہ من گھڑت ہیں، خط کا متن


ویب ڈیسک February 10, 2015
عمران خان خود دہشت گردوں اور دہشت گردی کی حمایت کرتے ہیں، بابر غوری، فوٹو:فائل

ایم کیوایم کے رہنما بابر غوری نے امریکی سفیر کو خط لکھا ہے جس میں عمران خان کی جانب سے الطاف حسین پر لگائے گئے الزامات کو من گھڑت قرار دیا گیا ہے۔

ایکسپریس نیوز کےمطابق ایم کیوایم کے رہنما بابر خان غوری نے امریکی سفیر رچرڈ اولسن کو خط لکھا ہے جس میں کہا گیا ہےکہ گزشتہ روز پریس کانفرنس میں عمران خان کی جانب سے الطاف حسین اور ایم کیوایم پر جو الزامات عائد کیے گئے وہ من گھڑت ہیں اور ان میں کوئی صداقت نہیں جب کہ عمران خان خود دہشت گردوں اور دہشت گردی کی حمایت کرتے ہیں۔ بابر غوری کی جانب سے لکھے گئے خط میں مطالبہ کیا گیا ہےکہ امریکی حکومت سیتا وائٹ کی بیٹی کو اس کے والد کے حقوق دلوائے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز عمران خان نے پریس کانفرنس میں الطاف حسین کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا تھا جس کے بعد ایم کیوایم کی جانب سے بھی شدید رد عمل سامنے آیا اور اس کے نتیجے میں دونوں جانب سیاسی کشیدگی میں اضافہ ہوا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں