فلم بنانے کے لیے جدید ٹیکنالوجی ضروری ہے ثمینہ پیرزادہ

خوشی کی بات ہے ایک طویل عرصہ سے فلم انڈسٹری پر طاری جمود کا خاتمہ ہوگیا ہے،ثمینہ پیرزادہ


Cultural Reporter February 11, 2015
روایتی کہانیوں کو دور اب ختم ہوچکا ہے دور جدید کے تقاضوں کو کو مد نظر رکھ کر کام کرنا ہوگا، ثمینہ پیرزادہ۔ فوٹو: فائل

سینئر اداکارہ ثمینہ پیرزادہ نے کہا ہے کہ ٹیلی ویژن ڈرامہ پروڈکشن نے معیاری اور اچھے ڈرامے پیش کرکے جو مثال قائم کی ہے اس کی وجہ سے آج پاکستانی ڈرامہ ناظرین میں بے حد مقبول ہے.

ان کا کہنا تھا کہ تمام نجی چینلز سے پیش کیے جانے والے معیار ڈرامے معیار کے اعتبار سے ایک دوسرے پر سبقت لیجانے کی کوشش کررہے ہیں مقابلہ کی اسی فضا نے ڈرامے کو بہتر بنانے میں اہم کردار ادا کیا ہے۔ جہاں تک پاکستان میں بننے والی فلموں کا تعلق ہے، خوشی کی بات ہے ایک طویل عرصہ سے فلم انڈسٹری پر طاری جمود کا خاتمہ ہوگیا ہے اور نوجوان نسل نے آگے بڑھ کر باگ ڈور سنبھال لی ہے جو خوش آئند ہے۔ ضرورت بھی اس بات کی ہے کہ نئی سوچ اور نئے آئیڈیاز کے ساتھ کام کیا جائے۔

انہوں نے کہا کہ آج کے دور میں جدید ٹکنالوجی اہمیت اختیار کرگئی ہے،فلم بنانے کے لیے یہ وقت آئیڈیل ہے فلموں میں ہونے والی سرمایہ سے فلم انڈسٹری کا مستقبل روشن نظر آرہا ہے،انھوں نے کہا میں نے دو فلمیں بنانے کی منصوبہ بندی ہے لیکن اس میں وقت درکار ہے میری کوشش ہوگی کہ فلم کی کہانی عمدہ اور بہترین ہو، روایتی کہانیوں کو دور اب ختم ہوچکا ہے دور جدید کے تقاضوں کو کو مد نظر رکھ کر کام کرنا ہوگا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔