آج تک کبھی غیر اخلاقی گانے نہیں گائےگلوکارہ حمیرا چنا

دنیا کے بیشتر ممالک میں پر فارم کر چکی ہوں اور ہر جگہ اپنے ملک کا نام روشن کیا ہے،حمیرا چنا


Cultural Reporter February 11, 2015
دنیا کے بیشتر ممالک میں پر فارم کر چکی ہوں اور ہر جگہ اپنے ملک کا نام روشن کیا ہے،حمیرا چنا فوٹو: فائل

گلوکارہ حمیرا چنا نے کہا کہ میں نے آج تک فلموں میں نہ غیر اخلاقی گا نے گائے اور نہ ہی آئندہ ایسا کوئی ارادہ ہے ۔

انھوں نے کہا کہ مجھے بچپن سے ہی گانے میں دلچسپی تھی۔ اس لیے میں نے باقاعدہ میوزک کی تعلیم حاصل کی۔ گلوکاری کے دوران متعدد مرتبہ مجھے بطور اداکارہ کام کرنے کی بھی آفرز ہوئیں لیکن میری ترجیح ہمیشہ گلوکاری رہی۔ مجھے سیاست میں بھی آفرز ہوتی رہتی ہیں مگر میرے نزدیک ایک اچھے اور سچے فنکار کو سیاست سے دور ہنا چاہیے۔ 13 برس کی عمر سے گانا شروع کیا اور اب تک گا رہی ہوں۔ دنیا کے بیشتر ممالک میں پر فارم کر چکی ہوں اور ہر جگہ اپنے ملک کا نام روشن کیا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔