پولیس نے چھاپوں میں شہر بھر سے 230 ملزم گرفتار کرلیے

گرفتارملزمان کےقبضےسے19 پستول،3 دستی بم،625 گرام چرس،10گرام ہیروئن اور شراب کی7 بوتلیں برآمد ہوئیں ہیں، پولیس ترجمان

گرفتارملزمان کےقبضےسے19 پستول،3 دستی بم،625 گرام چرس،10گرام ہیروئن اور شراب کی7 بوتلیں برآمد ہوئیں ہیں، پولیس ترجمان۔ فوٹو: فائل

پولیس نے شہر کے مختلف علاقوں میں مقابلوں میں ایک جرائم پیشہ کو ہلاک اور 230 ملزمان کو گرفتار کر کے ان کے قبضے سے اسلحہ، دستی بم اور منشیات برآمد کرلی۔


پولیس ترجمان کے مطابق پولیس نے 24 گھنٹوں کے دوران شہر کے مختلف علاقوں میں5 پولیس مقابلوں میں ایک جرائم پیشہ شخص کو ہلاک جبکہ مجموعی طور پر230 ملزمان کو گرفتار کر کے ان کے قبضے سے 19 پستول،3 دستی بم، 625 گرام چرس، 10گرام ہیروئن اور شراب کی7 بوتلیں برآمد کرلیں، گرفتار ملزمان میں دہشت گردی کے مقدمے میں نامزد ایک، ڈکیتی و چوری کے مقدمے میں 3، غیر قانونی اسلحہ رکھنے کے مقدمے میں 16، نارکوٹکس ایکٹ کے تحت درج کیے جانے والے مقدمے میں18 ، مختلف مقدمات میں مفرور 13 جبکہ جرائم کے دیگر مقدمات میں گرفتار ملزمان کی تعداد 179 ہے۔
Load Next Story