کالعدم تنظیموں کی فہرست اقوام متحدہ کے مطابق بنائی جائےوزیرداخلہ

ملک بھرمیں کالعدم تنظیموں کی تعداد 72 ہوچکی ہے جس میں آئندہ ہفتے اضافہ ہوسکتا ہے


Net News February 11, 2015
وزارت داخلہ حقانی نیٹ ورک اورجماعت الدعوۃ پرپابندی کے باضابطہ اعلان سے ہچکچا رہی ہے فوٹو: فائل

PESHAWAR: وفاقی وزیرداخلہ چوہدری نثارنے منگل کو سیکریٹری داخلہ شاہدخان کو ہدایت کی کہ قومی کالعدم تنظیموں کی فہرست کواقوام متحدہ کی فہرست سے مماثل بنایا جائے۔

اسلام آباد میں وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان کی سربراہی میں نیشنل ایکشن پلان پر عملدرآمد کا جائزہ لینے کے حوالے سے اجلاس ہوا۔ وزارت داخلہ نے پہلے ہی حقانی نیٹ ورک اورجماعت الدعوۃ پر پابندیاں عائد کرچکی ہے تاہم اس حوالے سے باضابطہ اعلان کرنے میں ہچکچا رہی ہے۔ عہدیدارکے مطابق ملک بھرمیں کالعدم تنظیموں کی تعداد 72 ہوچکی ہے جس میں آئندہ ہفتے اضافہ ہوسکتا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں