امن مارچ کو سیکیورٹی کی یقین دہانی نہیں کرائی تحریک طالبان
اس حوالے سے شوریٰ کا اجلاس ہوا ہے، ایک دو روز میں میڈیا کو آگاہ کردینگے، احسان اللہ
لاہور:
تحریک طالبان پاکستان نے تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کو جنوبی وزیرستان امن مارچ کے حوالے سے سیکیورٹی فراہم کرنے کی پیشکش سے متعلق خبروں کی تردیدکردی ہے۔
تحریک طالبان کے ترجمان احسان اللہ احسان نے جمعرات کو نامعلوم مقام سے ٹیلی فون کے ذریعے آن لائن کو بتایا کہ میڈیا میں پیش ہونے والی ان خبروں میں کوئی صداقت نہیں کہ تحریک طالبان نے تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کو وزیرستان امن مارچ کے حوالے سے سیکیورٹی فراہم کرنے کی پیشکش کی ہے، طالبان ترجمان کے مطابق تحریک کے امیرحکیم اللہ محسودکی سربراہی میں اس حوالے سے شوری کا اجلاس ہواجس میںکیے گئے فیصلوں کے بارے میں آئندہ ایک دو روز میں میڈیا کو تحریری طور پر آگاہ کردیا جائے گا۔