ایکسپریس کی ’’آؤ پڑھاؤ‘‘ مہم 20فروری سے لاہور میں شروع ہوگی

یونیورسٹی آف لاہور، پنجاب یونیورسٹی، جی سی یونیورسٹی اور یو ایم ٹی میں تقریبات ہوں گی


ناصر محمود شیخ February 11, 2015
سینئر اساتذہ کو شیلڈز اور سرٹیفکیٹ دیے جائیں گے، ’’ڈارلنگ ‘‘ کی ٹیم ملتان پہنچ گئی۔ فوٹو: فائل

ایکسپریس میڈیا گروپ کے زیراہتمام سینئر اساتذہ کے احترام اور حوصلہ افزائی کیلیے جاری مہم ''آؤ پڑھاؤ جو سیکھا ہے سب کو سکھاؤ'' کی پنجاب میں تقریبات جاری ہیں۔

ملتان کے بعد 20 فروری سے لاہور میں پروگرامز ہونگے۔ 20فروری کو یونیورسٹی آف لاہور،21فروری کو پوسٹ گریجوایٹ کالج وحدت روڈ، 23 فروری کو پنجاب یونیورسٹی، 24 فروری کو جی سی یونیورسٹی اور25 فروری کو یونیورسٹی آف مینجمنٹ اینڈ ٹیکنالوجی میں تقریبات ہونگی۔ اس موقع پر ان تعلیمی اداروں کے سربراہان کی جانب سے فراہم کردہ لسٹ کے مطابق سینئر اساتذہ کو ایکسپریس میڈیا گروپ کی جانب سے شیلڈز، سرٹیفکیٹ دئے جائیں گے۔ اساتذہ اس موقع پر اپنے خیالات کا اظہار کرینگے۔

اب تک ہونیوالی تقریبات میں ماہرین تعلیم نے ایکسپریس کی اس کاوش کو بیحد سراہا اور کہا ہے کہ ان بامقصد تقریبات سے آنیوالی نسل کو رہنمائی ملے گی اور وہ زیادہ خوشدلی سے ٹیچنگ کا شعبہ اختیار کرینگے کیونکہ تعلیم ہی وہ اہم ہتھیار ہے جس سے ہم دنیا کا مقابلہ کر سکتے ہیں خود کو صف اول کی اقوام میں شامل کر سکتے ہیں۔

آج نشتر میڈیکل کالج میں ہونیوالی تقریب کی خصوصی ریکارڈنگ کیلیے ایکسپریس نیوز کے مقبول پروگرام ڈارلنگ کی ٹیم ملتان پہنچ گئی ہے۔ ڈارلنگ کے خصوصی آؤ پڑھاؤ پروگرام کیلیے خصوصی نغمے تیار کیے گئے ہیں۔ خالد عباس ڈار' امانت چن کے ہمراہ ان نغمات پر ملتان کے فنکار نعیم الحسن ببلو' نادیہ ہاشمی اور یونس خان پرفارم کرینگے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں