وارم اپ میچ میں آسٹریلیا نے متحدہ عرب امارات کو 188 رنز سے ہرا دیا
یو اے ای کی پوری ٹیم آسٹریلیا کے 304 رنز کے جواب میں 116 رنز پر ہی ڈھیر ہوگئی
ورلڈ کپ سے قبل وارم اپ میچ میں آسٹریلیا نے متحدہ عرب امارات کو 188 رنز سے شکست دے دی۔
آسٹریلیا کے میلبورن کرکٹ گراؤنڈ پرکھیلے جارہے میچ میں آسٹریلیا نے متحدہ عرب امارات کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور 50 اوورز میں مائیکل کلارک، ارون فنچ اور اسٹیون اسمتھ کی نصف سنچریز کی بدولت 304 رنز اسکور کئے۔ متحدہ عرب امارات کی جانب سے کرشنا چندرن اور ناصر عزیز نے 3،3 جب کہ امجد جاوید اور محمد توقیر نے ایک ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔
305 رنز کے ہدف کے تعاقب میں متحدہ عرب امارات کی بیٹنگ لائن ریت کی دیوار ثابت ہوئی اور پوری ٹیم صرف 116 رنز پر ہی ڈھیر ہوگئی، یو اے ای کی جانب سے سب سے زیادہ کامیاب بیٹسمین سواپنل پٹیل رہے جنہوں نے 31 رنز اسکور کئے۔ آسٹریلیا کی جانب سے ہیزل ووڈ، کمینز اور ڈوہارتھی نے 2،2 جب کہ جانسن، میکسویل، مارش اور واٹسن نے ایک ایک کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔