امریکا نے یمن میں امن و امان کی خراب صورت حال کے باعث اپنا سفارتخانہ بند کردیا

یمن کی صورت حال کا پُرامن حل تلاش کرنے کے لیے اقوام متحدہ کی کوششوں کی حمایت کرتے ہیں، ترجمان محکمہ خارجہ


ویب ڈیسک February 11, 2015
امریکہ یمن کے مختلف فریقوں سے رابطے میں ہے، جین ساکی فوٹو: فائل

یمن میں امن و امان کی خراب صورت حال کے باعث امریکا نے اپنا سفارتخانہ بند کردیا۔

واشنگٹن میں امریکی محکمہٴ خارجہ کی ترجمان جین ساکی نے میڈیا بریفنگ کے دوران کہا کہ یمن کی بگڑتی ہوئی سلامتی کی صورت حال کے پیش نظر ملک کے صدر مستعفی ہو چکے ہیں، جس کی وجہ سے یمن میں امریکی سفارت خانہ بند کیا جارہا ہے۔ یمن کی صورت حال کا پُرامن حل تلاش کرنے کے لیے اقوام متحدہ نے مذاکرات کی کوششیں شروع کردی ہیں اور امریکا اِن کوششوں کی حمایت اور خیرمقدم کرتا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ امریکا یمن میں بر سرپیکار مختلف فریقوں سے رابطے میں ہے۔

واضح رہے کہ یمن کے دارالحکومت صنعا پر حوثی نسل کے جنگجوؤں کا کنٹرول ہے جس نے ملک کے سربراہ کے طور پر اپنا نمائدہ مقرر کردیا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |