تھر میں حکومتی غفلت کے سبب مزید 3 ننھی کلیاں مرجھا گئیں

رواں برس تھر میں غذائی قلت اور صحت کی بنیادی سہولیات کی کمی کے باعث زندگی کی بازی ہارنے والوں کی تعداد 104 ہوگئی


ویب ڈیسک February 11, 2015
تھر میں سندھ حکومت کی جانب سے گندم کی مفت فراہمی کے عمل میں بھی بے قاعدگی کی وجہ سے صورت حال مزید سنگین ہوگئی ہے۔ فوٹو: فائل

COLOMBO:

سندھ حکومت کی غفلت کے باعث تھر میں مزید 3 بچے زندگی کی بازی ہار گئے۔


ایکسپریس نیوز کے مطابق سندھ کے قحط زدہ ضلع تھرپارکر کے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر مٹھی کے سول اسپتال میں آج بھی مزید 3 بچے دم توڑ گئے۔ جس کے بعد رواں برس ضلع بھر میں غذائی قلت اور صحت کی بنیادی سہولیات کی کمی کے باعث زندگی کی بازی ہارنے والوں کی تعداد 104 ہوگئی جن میں 101 بچے شامل ہیں۔


دوسری جانب ضلع میں سندھ حکومت کی جانب سے گندم کی مفت فراہمی کے عمل میں بھی بے قاعدگی کی وجہ سے صورت حال مزید سنگین ہوگئی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔