لیاری میں ٹارگٹڈ آپریشن گینگ وارکاایک ملزم ہلاک4 زخمی

علی محمدمحلے میں رینجرزکے آپریشن پرملزمان نے فائرنگ کردی،بھاری اسلحہ اورمنشیات برآمد


Staff Reporter October 05, 2012
علی محمدمحلے میں رینجرزکے آپریشن پرملزمان نے فائرنگ کردی،بھاری اسلحہ اورمنشیات برآمد۔ فوٹو: فائل

لیاری میں رینجرزکے ٹارگٹڈ آپریشن کے دوران فائرنگ کے تبادلے میں گینگ وارکاایک ملزم ہلاک اور4زخمی ہوگئے۔

ٹارگٹڈآپریشن میں بھاری تعدادمیں اسلحہ اورمنشیات برآمدکرلی گئی۔تفصیلات کے مطابق رینجرزکی بھاری نفری نے بغدادی تھانے کی حدودلیاری علی محمدمحلے میں گینگ وارکے مرکزی ملزم نورمحمدعرف بابالاڈلا کی موجودگی کی اطلاع پرعلاقے کامحاصرہ کیااورجیسے ہی سرچ آپریشن شروع کیاتوگینگ وار کے ملزمان نے فائرنگ شروع کردی،رینجرزکی جوابی فائرنگ کے نتیجے میں لیاری گینگ وارکاایک ملزم حنیف بلوچ ہلاک جبکہ زبیراورمحمدبخش سمیت4زخمی ہوگئے، زخمی ہونے والے ملزمان کوحراست میں لے لیاگیا۔

ذرائع کے مطابق رینجرزنے گینگ وار کے ملزمان کے قبضے9کلاشن کوف،10سے زائددستی بم،5ٹی ٹی پستول اورمنشیات برآمدکرلی۔گینگ واراوررینجرز کی درمیان رات گئے تک شدیدفائرنگ کاتبادلہ جاری تھا،علاقے میں رینجرزکی مزیدنفری طلب کرلی گئی تھی، آپریشن شروع ہوتے ہی علاقہ تاریکی میں ڈوب گیااورمکین گھروں میں محصورہوگئے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں