حکومت گیس بحران کے خاتمے کے لئے ہر ممکن کوشش کررہی ہے وزیراعظم

عوام کی امنگوں پر پورا اترنے کے لیے ہمیں تاپی گیس پائپ لائن منصوبےسے فائدہ اٹھانا ہوگا، وزیر اعظم

تاپی گیس منصوبہ خطے کے تمام ملکوں کےلیے بہت اہم ہے، وزیر اعظم فوٹو: فائل

وزیراعظم نواز شریف نے کہا ہے کہ تاپی گیس منصوبے کی اہمیت کی وجہ سے پاکستان اس پر جلد از جلد پیش رفت کے لئے تیار ہے۔



وزیراعظم ہاؤس اسلام آباد میں ترکمانستان، افغانستان اور بھارت کےوزرائے پٹرولیم نے وزیراعظم نواز شریف سے ملاقات کی۔ اس موقع پر خطے میں توانائی کے بحران اور اس پر قابو پانے کے لئے لائحہ عمل پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ ملاقات کے دوران وزیر اعظم نے کہا کہ تاپی گیس منصوبہ خطے کے تمام ملکوں کےلیے بہت اہم ہے، یہ منصوبہ ملک سے گیس بحران دور کرنے میں معاون ثابت ہو گا، عوام کی امنگوں پر پورا اترنے کے لیے ہمیں اس موقع سے فائدہ اٹھانا ہوگا۔ پاکستان اس منصوبے پر جلد از جلد پیش رفت کے لئے اپنا کردارادا کرنے کے لئے پوری طرح تیار ہے۔


واضح پاکستان ، بھارت اور افغنستان نے ترکمانستان سے گیس درآمد کرنے کے لئے گیس پائپ لائن بچھانے کے معاہدے پر دستخط کئے ہیں جسے تاپی معاہدے کا نام دیا گیا ہے۔


 
Load Next Story