جمشید دستی پر پسند کی شادی کرنے والے نوجوان کو قتل کرنے کا مقدمہ درج

سیف کو جمشید دستی کے ڈرائیور نے ان کے ایما پر قتل کیا، مقتول کے بھائی کا موقف


ویب ڈیسک February 11, 2015
میرے خلاف مقدمہ علاقے کے جاگیرداروں نے درج کرایا ہے، جمشید دستی فوٹو: فائل

رکن قومی اسمبلی جمشید دستی پر پسند کی شادی کرنے والے نوجوان کو قتل کا مقدمہ درج کیا گیا ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق مظفرگڑھ کے علاقے بیما والا ٹبہ کا رہائشی سیف الدین 6 ماہ قبل لاپتہ ہوگیا تھا، سیف کے والد کی نشاندہی پر پولیس نے مشتاق نامی ایک شخص کے صحن سے لاش برآمد کرلی۔ مقتول کے والد کا کہنا ہے کہ جس گھر سے لاش برآمد ہوئی ہے وہ جمشید دستی کا ڈرائیور ہے۔

پولیس نے مقتول کے بھائی کی مدعیت میں جمشید دستی، ان کے ڈرائیور اور دیگر 3 افراد کے خلاف مقدمہ درج کرلیا ہے، مدعی نے موقف اختیار کیا ہے کہ اس کے بھائی سیف نے 6 ماہ قبل پسند کی شادی کی تھی، شادی کے 3 ماہ بعد اسے سسرالیوں نے بلوایا تھا جہاں اسے قتل کردیا گیا اور یہ قتل جمشید دستی کی ایما پر ہوا۔

دوسری جانب جمشید دستی نے کہا ہے کہ ان کا تعلق غریب طبقے سے ہے اور ان کے پاس کوئی گاڑی نہیں، ان کے خلاف مقدمہ علاقے کے جاگیرداروں نے درج کرایا ہے تاکہ انہین عدالتی کارروائیواں میں الجھایا جائے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔