حکومت کے پاس بجلی کے کارخانے لگانے کے پیسے نہیں وزیراعظم

ہم ہمت ہارنے والے نہیں اور اپنے ہی دور حکومت میں بجلی اور گیس لوڈ شیڈنگ کا خاتمہ کریں گے، وزیراعظم کا چنیوٹ میں خطاب


ویب ڈیسک February 11, 2015
حکومت کو امن و امان، بجلی اور گیس بحران جیسے بڑے چیلنجز کا سامنا ہے ، وزیراعظم نواز شریف. فوٹو:فائل

وزیراعظم نواز شریف نے کہا ہے کہ حکومت کے پاس پیسے ہوتے تو ملک میں بجلی کے کارخانے لگ رہے ہوتے اس لئے ملکی ترقی کے لئے حکومت نے چین کے ساتھ تعاون کا ہاتھ بڑھایا۔


چنیوٹ کے علاقے رجوعہ میں معدنی ذخائر منصوبے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نواز شریف کا کہنا تھا کہ حکومت کو امن و امان، بجلی اور گیس بحران جیسے بڑے چیلنجز کا سامنا ہے تاہم پاکستان کو پرامن بنانے کے لیے دن رات کوشش کررہے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ حکومت ملک میں تعلیم، صحت اور موٹرویز کا جال بچھانا چاہتی ہے جب کہ دہشت گردی اور انتہا پسندی کے مکمل خاتمے کے لئے بھی کوششیں کر ہی ہے، ہم ہمت ہارنے والے نہیں اور 3 سال میں بجلی اور گیس لوڈ شیڈنگ کا خاتمہ کریں گے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں