سپریم کورٹ نے تھرکول منصوبے سے متعلق جواب مانگ لیا

منصوبے کیلیے 95 ارب مختص مگرصرف 90کروڑ جاری ہوئے،پٹیشن میںموقف


Numainda Express October 05, 2012
منصوبے کیلیے 95 ارب مختص مگرصرف 90کروڑ جاری ہوئے،پٹیشن میںموقف۔ فوٹو: فائل

تھرکول توانائی منصوبے کے بارے میں حقائق جاننے کیلیے سپریم کورٹ نے وفاقی سیکریٹری پلاننگ کمیشن، سیکریٹری قدرتی وسائل اورسیکریٹری کول اینڈگیس حکومت سندھ کو طلب کر لیاہے اورانھیں منصوبے کے بارے میں درخواست کا جامع جواب دینے کی ہدایت کی ہے۔

درخواست گزار ظفر اللہ نے جسٹس انور ظہیر جمالی کی سربراہی میں بینچ کو بتایا کہ تھرکے کوئلے سے توانائی پیدا کرنے کے منصوبے کیلیے 95ارب روپے مختص کیے گئے تھے لیکن ابھی تک صرف 90کروڑروپے جاری کیے گئے ہیں۔انھوں نے الزام عائدکیاکہ منصوبے کیلیے مختص رقم کرپشن کی نذرہورہی ہے۔بینچ نے تفصیلات جاننے کیلیے جامع جواب طلب کر لیا اورسماعت دو ہفتے کے لیے ملتوی کر دی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |