کوئٹہ گاڑی پر فائرنگ سرکاری افسر جاںبحق 2زخمی

کچلاک میں نشانہ بنایا گیا ، تینوںکا تعلق ہزارہ قبیلے سے تھا، تحریک نفاذ فقہ جعفریہ کی مذمت


Numaindgan Express October 05, 2012
کوئٹہ ڈبل روڈ پر کلینک اور علاقے کلی جیو میں حجام کی دکان پر فائرنگ سے 3 افراد ہلاک۔ فوٹو: فائل

کوئٹہ میں گاڑی پر نامعلوم افراد کی فائرنگ سے محکمہ خزانہ کا افسر جاںبحق اور 2 ملازمین زخمی ہوگئے جبکہ کوئٹہ اور اندرون سندھ فائرنگ کے دیگر واقعات میں 3 افراد جاںبحق ہوگئے۔

پولیس کے مطابق جمعرات کی صبح محکمہ خزانہ کے آفیسر سکندر علی ، مشتاق علی اور محمد ثاقب کے ہمراہ کوئٹہ سے پشین جارہے تھے کہ کچلاک مین بازار میں نامعلوم موٹرسائیکل سواروں نے ان کی گاڑی پر فائرنگ کر دی جس سے سکندر علی جاں بحق ہوگئے، مشتاق اور محمد ثاقب کو سی ایم ایچ منتقل کر دیا گیا ، بی بی سی کے مطابق ہلاک اور زخمی ہونیوالوں کا تعلق ہزارہ کمیونٹی سے بتایا جاتا ہے، سی سی پی اوکوئٹہ کے ترجمان حامد شکیل کے مطابق دو ٹیمیں ایس پی صدر آپریشن اور ایس پی انوسٹی گیشن کی نگرانی میں تشکیل دے دی ہیں۔

تحریک نفاذ فقہ جعفریہ بلوچستان کے ترجمان طارق احمد جعفری نے اس واقعہ کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ صوبائی حکومت ناکام ہوچکی ہے، صوبے میں فوری طور پر گورنر راج نافذکیاجائے ادھر کوئٹہ کے علاقے ڈبل روڈ پر موٹرسائیکل سوار نے ایک کلینک پر فائرنگ کردی جس سے دوکان میں موجود دوافراد18سالہ شہزاد سکنہ کراچی اور25سالہ عمران مقصود سکنہ قصورپنجاب جاں بحق ہوگئے، کوئٹہ کے علاقے کلی جیو میں علی الصبح ایک اور واقعہ میں حجام کی دکان پر فائرنگ کی گئی جس سے حجام محمد عارف سکنہ بہاولپور شدید زخمی ہوگیا ، خضدار میں نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے ایک شخص غلام مصطفیٰ کو قتل کردیا ، علاوہ ازیں قلات سے60کلو میٹردور منگوچر میں نامعلوم موٹرسائیکل سواروں نے نیٹو کنٹینر پر دستی بم پھینکا جس سے کنٹینر کو جزوی نقصان پہنچا تاہم عملہ محفوظ رہا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں