حکومت نے پیٹرول بحران کے ذمہ داروں کے خلاف کارروائی کا آغاز کردیا

پی ایس او کا انتظامی بورڈ تحلیل کرکے چیئرمین مجاہد عشائی كو فارغ جبکہ چیئرمین اوگرا كیخلاف بھی ریفرنس دائر كردیا گیا


Numainda Express February 11, 2015
حكومت نے سعید احمد خان كے خلاف اوگرا آرڈیننس کے تحت ریفرنس دائر كیا ہے جس کی انکوائری فیڈرل پبلک سروس كمیشن كرے گا، ذرائع فوٹو: ایکسپریس/ فائل

حكومت نے ملک میں پیٹرول بحران كے ذمہ داروں كے خلاف كارروائی كا آغاز کرتے ہوئے پی ایس او کا بورڈ آف مینجمنٹ تحلیل کرکے چیئرمین مجاہد عشائی كو فارغ کردیا جب کہ چیئرمین اوگرا كے خلاف بھی ریفرنس دائر كردیا گیا ہے۔

پیٹرول بحران کے حوالے سے ابتدائی رپورٹ میں مجاہد عشائی اور چیرمین اوگرا سعید احمد خان کو ذمہ دار ٹھہرایا گیا تھا جس کے بعد وزیر اعظم نواز شریف کی منظوری سے پی ایس او کا بورڈ آف مینجمنٹ تحلیل کرکے نئے بورڈ كی تشكیل كے لئے كام شروع كردیا گیا ہے جب کہ چیئرمین اوگرا سعید احمد خان سے استعفیٰ طلب كیا گیا تاہم ان كے انكار كے بعد انھیں 3 ماہ كی جبری رخصت پر بھیج دیا گیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ حكومت نے سعید احمد خان كے خلاف اوگرا آرڈیننس کے تحت ریفرنس دائر كیا ہے جس کی انکوائری فیڈرل پبلک سروس كمیشن كرے گا جس كے بعد ان كے خلاف مزید كارروائی ہوسكے گی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |