ٹیکس کا منصفانہ نظام یقینی بنایا جائے وزیراعظم

ایف بی آرہیڈکوارٹرز کا دورہ، کسٹم اور ان لینڈ ریونیو انسپکٹرزکا گریڈ 16 کرنیکی منظوری


Numainda Express October 05, 2012
ایف بی آرہیڈکوارٹرز کا دورہ، کسٹم اور ان لینڈ ریونیو انسپکٹرزکا گریڈ 16 کرنیکی منظوری۔ فوٹو: فائل

وزیراعظم راجا پرویز اشرف نے کہاہے کہ ایف بی آر حکام ٹیکس کلچر کوفروغ دینے کی مہم کوکامیاب بنانے کیلیے کوششیں تیز کریں۔

ٹیکس کا نظام منصفانہ ہونا چاہیے، ٹیکس اور ڈیوٹی کی ادائیگی ہر پاکستانی کی ذمے داری ہے ،عوام پر ان کی استعدادسے بڑھ کر ٹیکس کا بوجھ نہ ڈالا جائے۔ وہ ایف بی آر ہیڈکوارٹرز کے دورے کے موقع پر اجلاس سے خطاب کررہے تھے۔ وزیراعظم کو چیئرمین ایف بی آر علی ارشد حکیم نے ادارے کی کارکردگی کے بارے میں بریفنگ دی۔ پرویز اشرف نے انھیں ہدایت کی کہ عوام پر ٹیکسوں کا بے جا بوجھ نہ ڈالا جائے، وزیراعظم نے کہا کہ ٹیکس کی وصولی مشکل ٹاسک ہے، خصوصی طور پر ایسی صورتحال میں جب کوئی بھی ٹیکس دینا نہیں چاہتا، ملکی ترقی اور خوشحالی کا براہ راست تعلق ایف بی آر کی کارکردگی سے ہے۔

وزیراعظم نے چیئرمین ایف بی آر کی طرف سے کسٹم اور ان لینڈ ریونیو سروس کے انسپکٹرز کوگریڈ 16 دینے کی تجویز سے اتفاق کرتے ہوئے اس کی منظوری دے دی ، انھوں نے ایف بی آر کے ممبران کی تعداد میں اضافہ اورممبران کواپ گریڈکرنے کابھی اعلان کیا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |